نئی دہلی،یکم اگست :ایمس کے سربراہ ڈاکٹر رندیپ گلیریا نے ملک میں کورونا کیسزکی بڑھتی ہوئی رفتار پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔ این ڈی ٹی وی سے بات کرتے ہوئے، انہوں نے کہاکہ ہندوستان کی ’ا?ر ویلیو‘ بڑھ رہی ہے، اور یہ تشویش کی بات ہے۔ انہوں نے ملک کے کچھ حصوں میں فوری روک تھام کی حکمت عملی کی ضرورت پر زور دیا۔ ان کا یہ بیان تیسری لہر کے خدشات کے درمیان آیا ہے۔ایمس کے سربراہ نے کہاکہ 96 سے شروع ہوکر1 تک جانا،’آر ویلیو‘ میں اضافہ تشویش کا باعث ہے۔ اس کا مطلب یہ ہے کہ ایک کورونا سے متاثرہ شخص سے انفیکشن پھیلنے کا زیادہ امکان ہے۔ ڈاکٹر گلیریا نے وضاحت کی کہ وہ علاقے جو اس اضافے کا مشاہدہ کر رہے ہیں انہیں پابندیاں متعارف کرانی چاہئیں اور ٹرانسمیشن کا سلسلہ توڑنے کے لیے ’ٹیسٹ، ٹریک اینڈ ٹریٹ‘ حکمت عملی اپنانی چاہیے۔اس ہفتے کی ایک رپورٹ نے امریکی ہیلتھ اتھارٹی سینٹرز فار ڈیزیز کنٹرول اینڈ پریوینشن (سی ڈی سی) کے حوالے سے کہا ہے کہ کورونا وائرس کا ڈیلٹا ورڑن وائرس کے دیگر تمام ورڑن سے زیادہ شدید بیماری کا سبب بن سکتا ہے اور چکن گونیا کی شکل میں آسانی سے پھیل سکتا ہے۔ڈاکٹرگلیریا نے مزید اس بات پر زور دیا کہ کیرالہ سے ا?نے والے 50 فیصد نئے کورونا کیسز کے ساتھ انفیکشن میں اضافے کا جائزہ لینے کی ضرورت ہے۔ ابتدائی طور پرکیرالا نے وبائی امراض کو اچھی طرح سنبھال کر دوسروں کے لیے ایک مثال قائم کی۔ اس نے اچھی ویکسی نیشن مہم بھی چلائی تھی۔