ہندوستان میںغیرقانونی داخلہ کی کوشش5بنگلہ دیشی گرفتار

   

کولکتہ ۔9اکٹوبر ( سیاست ڈاٹ کام) مغربی بنگال کے 24 شمالی پرگنا ضلع سے 5بنگلہ دیشیوں کو اُس وقت گرفتار کرلیا گیا جب وہ غیرقانونی طور پر سرحد عبور کرتے ہوئے ہندوستان میں داخل ہورہے تھے ۔ بارڈر سیکورٹی فورس ( بی ایس ایف ) کے عہدیداروں نے کہا کہ ایک پیٹرول پارٹی نے انہیں روک لیا اور پوچھ گچھ کے بعد گرفتاری عمل میں آئی ۔ گھوجا ڈانکا اور ترالی علاقوں میں منگل کی شام دو مختلف واقعات میںیہ گرفتاریاں عمل میںآئیں ۔ بی ایس ایف کے بیان میں مزید کہا گیاہے کہ غیرقانونی دراندازوں نے انکشاف کیا کہ وہ بنگلہ دیشی ایجنٹوں کی مدد سے ہندوستان پہنچے تھے ۔