ہندوستان نے کئی ممالک کوآپریشن سندور سے آگاہ کیا

   

نئی دہلی: سینئر ہندوستانی افسران نے کئی ممالک میں اپنے ہم منصبوں سے بات کی ہے اور انہیں آپریشن سندور کے تناظر میں ہندوستان کی طرف سے اٹھائے گئے اقدامات کے بارے میں جانکاری دی۔ افسران نے بتایا ہیکہ ہندوستان نے پاکستان اور مقبوضہ کشمیر میں دہشت گردوں کے ٹھکانوں کیخلاف درست حملے کیے ہیں۔ جن ممالک سے ہندوستان نے بات کی ہے ان میں امریکہ، برطانیہ، سعودی عرب، یو اے ای اور روس شامل ہیں۔ہندوستانی مسلح افواج نے آپریشن سندور شروع کیا، جس میں پاکستان اور پاکستان کے زیر قبضہ کشمیر میں دہشت گردوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا گیا جہاں سے حملوں کی منصوبہ بندی کی گئی تھی۔