ہندوستان نے کابل دھماکہ کی مذمت کی

   

نئی دہلی ۔ 12 ۔ فروری (سیاست ڈاٹ کام( ہندوستان نے منگل کے روز کابل میں ہوئے دہشت گرد حملہ کی شدید مذمت کی اور بین الاقوامی برادری پر زور دیا کہ دہشت گردی کے خلاف لڑائی میں کمربستہ ہوجائیں۔ یاد رہے کہ خودکش حملہ کے ذریعہ کابل کی ملٹری اکیڈیمی کو نشانہ بنایا گیا تھا جس میں چھ افراد ہلاک ہوئے تھے ۔ دریں اثناء ہندوستان کی وزارت خارجہ کی جانب سے حملہ کی شدید مذمت کی گئی اور مہلوکین کے ارکان خاندان سے اظہار تعزیت اور زخمیوں کی عاجلانہ صحتیابی کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا گیا ۔ کابل کی مارشل فہیم ڈیفنس یونیورسٹی میں خودکش دھماکہ کرنے والوں نے بزدلی کا مظاہرہ کیا ہے جس کے خلاف مقامی افراد کے علاوہ بین الاقوامی برادری سے بھی اس کے خلاف لڑائی جاری رکھنے کی اپیل کی گئی ہے ۔