ہندوستان نے کبڈی میں ڈبل گولڈ جیتا

   

ایشین یوتھ گیمس میںلڑکے اور لڑکیوں کی ٹیمیں ناقابل شکست
مناما(بحرین)۔27؍اکتوبر( ایجنسیز) ہندوستان نے بحرین میں 2025 کے ایشین یوتھ گیمز میں کبڈی میں اپنا دبدبہ دکھایا ہے۔ دونوں انڈر 18 ٹیموں نے ناقابل شکست رہتے ہوئے طلائی تمغے جیتے۔ لڑکیوں کی ٹیم نے فائنل میں ایران کو 75-21 سے شکست دی ۔ 2013 کے بعد یوتھ گیمس کبڈی کے فائنل میں یہ سب سے بڑی فتح ہے۔ ریڈر نیہا پٹیل نے 28 پوائنٹس اسکور کیے جبکہ دفاعی کھلاڑی ریا سنگھ نے مضبوط دفاع کیا کیونکہ ہندوستان نے 312 پوائنٹس کے ساتھ ٹورنامنٹ ختم کیا ۔لڑکوں کی ٹیم نے سخت ترین فائنل میں ایران کو 35-32 سے ہرا کر ٹائٹل اپنے نام کیا۔ آخری لمحات میں ٹیم نے شاندار کارکردگی دکھائی۔ رففا میں عیسیٰ اسپورٹس سٹی میں کلین سویپ نے ایشیا کے نوجوان کبڈی پاور ہاؤس کے طور پر ہندوستان کی حیثیت کی تصدیق کی اور کھیلوں میں ملک کے تمغوں کی تعداد کو اضافہ کر دیا۔