سینٹیاگو۔ نئے تاج پہننے والی جونیئر خواتین ایشیا کپ کی فاتح ہندوستانی ٹیم کو ایف آئی ایچ ہاکی خواتین جونیئر ورلڈکپ چلی 2023 میں بیلجیم، کینیڈا اور جرمنی کے ساتھ گروپ سی میں رکھا گیا ہے اور وہ پہلے دن کینیڈا کے خلاف اپنی مہم کا آغاز کرے گی ، اور 29 نومبرکو ہونے والے ایونٹ کا یہ پہلا مقابلہ ہوگا۔ ہندوستان ان 16 ٹیموں میں شامل ہے جنہیں 29 نومبر سے10 دسمبر تک کھیلے جانے والے ایونٹ میں چار ٹیموں کے چارگروپس میں رکھا گیا ہے۔ ایونٹ میں دنیا کی 16 بہترین خواتین جونیئر ٹیمیں شامل ہیں۔ سینٹیاگو کے نیشنل اسٹیڈیم کے نئے میدانوں پر یہ ایونٹ کھیلا جائے گا۔ ایف آئی ایچ ہاکی ویمنز جونیئر ورلڈ کپ چلی 2023 کا باضابطہ آغازجمعرات کو چلی اولمپک کمیٹی کے ہیڈکوارٹر میں ہوگا۔ پول اے میں آسٹریلیا، چلی، نیدرلینڈز اور جنوبی افریقہ شامل ہیں جبکہ پول بی میں ارجنٹینا، جنوبی کوریا، اسپین اور زمبابوے شامل ہیں۔ پول ڈی میں انگلینڈ، جاپان، نیوزی لینڈ اور امریکہ شامل ہیں۔ ایونٹ کے پہلے دن کینیڈا سے مقابلہ کرنے کے بعد، ہندوستان یکم دسمبر کو اپنے دوسرے میچ میں جرمنی سے مقابلہ کرے گا اور اگلے دن بیلجیم کے خلاف اپنی لیگ مصروفیات ختم کرے گا۔