ہندوستان چاول کی پیداوار میں چین سے آگے

   

Ferty9 Clinic

نئی دہلی ۔ 31 ڈسمبر (ایجنسیز) ہندوستان نے چاول کی پیداوار کے معاملے میں چین کو پیچھے چھوڑتے ہوئے دنیا میں نمبر ایک مقام حاصل کرلیا ہے۔ عالمی سطح پر چاول کی مجموعی پیداوار میں ہندوستان کا حصہ زائد از 28 فیصد ہوچکا ہے۔ ڈسمبر 2025ء کی رپورٹ میں یو ایس ڈی اے نے کہا کہ ہندوستان کی چاول کی پیداوار 152 ملین میٹرک ٹن تک پہنچ گئی ہے جبکہ چین کی پیداوار 146 ملین میٹرک ٹن ہے ۔ ہندوستان بنیادی طور پر زرعی معیشت ہے۔ چنانچہ اس شعبہ میں چین کو پیچھے چھوڑنا ہندوستان کا واقعی کارنامہ ہے۔