نئی دہلی۔ صحت عامہ کے سلسلہ میں ہندوستان کی حکومتیں بجٹ مختص کرنے میں کنجوسی کرتی رہی ہیں۔ ہندوستان کا اس وقت صحت عامہ بجٹ عالمی سطح پر صحت کے لیے خرچ کئے جانے والے بجٹ سے چار گنا کم ہے۔ ہندوستان اپنے جملہ بجٹ کا صرف 4 فیصد حصہ صحت پر خرچ کررہا ہے۔ جبکہ دیگر ممالک میں 15 فیصد ہوتا ہے۔ ہندوستان میں عوام ازخود اپنی صحت کے لیے 70 فیصد اخراجات برداشت کرتے ہیں۔ ہندوستان میں کووڈ۔ 19 وباء سے نمٹنے کے لیے بھی ناقص اقدامات کئے گئے۔ جبکہ ساری دنیا میں کورونا سے نمٹنے حکومتوں نے اربوں ڈالر خرچ کئے ہیں۔ مودی حکومت نے عوامی صحت کو بری طرح نظرانداز کردیا ہے۔
