ہندوستان کسی کے سامنے نہیں جھکے گا:راجناتھ

   

نئی دہلی 26 اگست (یواین آئی) بحریہ کو ملک کی سمندری طاقت کی علامت قرار دیتے ہوئے وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے کہا ہے کہ ہندوستان جارحانہ توسیع پسندی پر یقین نہیں رکھتا لیکن اس کا یہ مطلب نہیں کہ ملک ہمیں نقصان پہنچانے والوں کے سامنے جھک جائے گا۔ منگل کو وشاکھاپٹنم میں دو مقامی انتہائی جدید جنگی جہازوں آئی این ایس ادگیری اورآئی این ایس ہمگیری کو بحریہ کے بیڑے میں شامل کرنے کے موقع پر سنگھ نے کہا کہ بحریہ ہندوستان کی سمندری طاقت کی علامت ہے کیونکہ یہ بحیرہ عرب سے مشرق وسطیٰ اور مشرقی افریقی ساحلی پٹی تک ملک کے مفادات کی حفاظت کر رہی ہے ۔ انہوں نے کہاکہ جیو اسٹریٹجک صورتحال ایسی ہے کہ یہ ہماری اقتصادی ترقی کو براہ راست متاثر کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے ۔ ہماری توانائی کی ضروریات، تیل اور قدرتی گیس کا زیادہ تر انحصار اس خطے کی سلامتی پر ہے ۔ ہماری بحریہ ہماری قومی اقتصادی سلامتی کے ایک بڑے ستون کے طور پر ابھری ہے ۔ آپریشن سندور کے دوران تیز رفتار منصوبہ بندی اور اس پر عمل درآمد کیلئے ہندوستانی بحریہ کی تعریف کرتے ہوئے انہوں نے کہا، “دشمن ہماری بحریہ کی طاقت اور صلاحیتوں کو سمجھتا ہے ۔