ہندوستان کو 1.5 بلین ڈالرس قرض منظور :اے ڈی بی

,

   

Ferty9 Clinic

نئی دہلی 28 اپریل ( سیاست ڈاٹ کام ) ایشین ڈیولپمنٹ بینک نے ہندوستان کو 1.5 بلین ڈالرس کا قرض منظور کرلیا ہے تاکہ کورونا وائرس سے نمٹنے میں مدد ہوسکے ۔ بینک کی جانب سے امداد ترجیحی کاموں جیسے بیماری کو روکنے ‘ انسداد کے علاوہ غریب عوام کے سماجی تحفظ اور معاشی پسماندہ افراد کی مدد کیلئے بھی دستیاب رہے گی ۔ اے ڈی بی کے صدر مساتسوگو اساکاوا نے کہا کہ ایشین ڈیولپمنٹ بینک اس مشکل ترین صورتحال میں حکومت ہند کی مدد کیلئے پوری طرح تیار ہے ۔ کہا گیا ہے کہ اے ڈی بی کی جانب سے حکومت سے رابطے میں اقدامات کرتے ہوئے اس قرض کی رقم کو فوری جاری کرنے کیلئے اقدامات کئے جا رہے ہیں۔ مشکل ترین وقت میں اے ڈی بی ہندوستان اور ہندوستان کے عوام کی مدد کیلئے پوری طرح سے تیار ہے ۔