ہندوستان کو آج نیوزی لینڈ کی جارحانہ حکمت عملی کا سامنا

   

ویلنگٹن ۔ 2 فروری (سیاست ڈاٹ کام ) ہندوستانی ٹیم نیوزی لینڈ کے خلاف ہیملٹن میں کھیلے گئے سیریز کے چوتھے ونڈے میں ہوئی شرمناک شکست سے سبق لیتے ہوئے یہاں اتوار کو ہونے والے پانچویں اور سیریز کے آخری ونڈے میں کامیابیکے ارادے سے اترے گی۔ پانچ میچوں کی سیریز کو پہلے ہی3-1 سے اپنے نام کر چکی ہندوستانی ٹیم آخری ونڈے جیت کر سیریز کے اسکور کو نہ صرف 4-1 کرنا چاہے گی بلکہ اسے یہ بھی ثابت کرنا ہوگا کہ مستقل کپتان ویراٹ کوہلی کی غیر موجودگی میں اس کی بیٹنگمضبوط ہے اور وہ کسی بھی بولنگ اٹیک کا سامنا کر سکتی ہے ۔ وہیں سیریز کے ابتدائی تین میچ ہارنے کے بعد چوتھے ونڈے میں ہندستان کو آٹھ وکٹ سے شکست دینے والی میزبان نیوزی لینڈ کی ٹیم کا مقصد نہ صرف شکست کے فرق کو کم کر سیریز کے ا سکور کو 3-2 کرنا ضروری ہو گا بلکہ وہ آئندہ ٹوئنٹی20 سیریز کے لئے اپنی تیاریوں کو بھی مضبوط کرنا چاہے گی۔ سرکردہ بیٹسمین ویراٹ کوہلی کو آرام دیئے جانے کے بعد نیوزی لینڈ کے خلاف جمعرات کو چوتھے ون ڈے میں اتری ہندستانی ٹیم انتہائی مایوس کن کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے صرف92 رنز پر ڈھیر ہو گئی تھی اور اسے آٹھ وکٹ کی شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔چوتھے ون ڈے میں پہلے بیٹنگ کرنے اتری ہندستانی ٹیم کیوی فاسٹ بولر ٹرینٹ بولٹ کا سامنانہیں کرسکی تھی اور پوری ٹیم30.5 اوور میں محض 92 رنز پر ڈھیر ہو گئی تھی۔ سیریز کے پانچویں ونڈے میں ہندوستانی ٹیم کو یہ بھی ثابت کرنا ہوگا کہ اس کی بیٹنگ دنیا کی بہترین ہے ۔ہندوستانی ٹیم کے بیٹنگ کوچ سنجے بانگڑ نے کہاکہ تجربہ کار وکٹ کیپر بیٹسمین مہندر سنگھ دھونی مکمل طور پر فٹ اور سیریز کا آخری ونڈے کھیلیں گے ۔ دھونی ہیمسٹرنگ چوٹ کی وجہ سے چوتھا ونڈے نہیں کھیل پائے تھے ۔ وہیں میزبان نیوزی لینڈ کے تجربہ کار اوپنر مارٹن گپٹل کے سیریز کے آخری ونڈے میں شرکت غیر یقینی ہے کیونکہگپٹل زخمی ہیں۔ ویلنگٹن میں ہونے والا پانچواں ونڈے امباٹي رائیڈو اورکیدار جادھو کے لئے ورلڈکپ کی ٹیم میں اپنی جگہ یقینی کرنے کا اچھا موقع ہے ۔ اس کے علاوہ نوجوان بیٹسمین شبھمن گل کے لئے بھی یہ بہتر موقع ہے ۔ گزشتہ مقابلے میں نیوزی لینڈ کی ٹیم نے جارحانہ رویہ اختیارکیا تھا اور خاص کر جب ٹیم کو 100 سے کم کا نشانہ ملا تھا تب میزبان بیٹسمینوں نے ہندوستانی اسپنرس کے خلاف جارحانہ بیٹنگ کی تھی ۔ تعاقب کے دوران راس ٹیلر نے جس طرح یوزویند چہل کونشانہ بنایا تھا اس سے میزبان ٹیم کی حکمت عملی واضح ہورہی تھی کہ وہ سیریز گنوانے کے بعد جارحانہ کھیل اپنائیں گے اور امید ہے کہ کل آخری ونڈے میں بھی نیوزی لینڈ ٹیم کی یہ ہی حکمت عملی ہوگی۔دوسری جانب ہندوستانی اسپنر اپنا ردھم حاصل کرنے کے لئے کوشاں ہوںگے۔پانچویں ونڈے کے لئے ممکنہ ٹیمیں یہ ہیں:ہندستان : روہت شرما (کپتان)، شکھر دھون، شبھمن گل، امباٹي رائیڈو، مہندر سنگھ دھونی (وکٹ کیپر)، کیدار جادھو، ہردک پانڈیا، بھونیشور کمار، یجویندر چہل، کلدیپ یادو اور خلیل احمد