ہندوستان کو ارجنٹینا کے خلاف 2-3 کی شکست

   


بیونس آئرس : ہندوستانی خاتون ہاکی ٹیم کو ارجنٹینا کے دورہ پر متواتر دوسری شکست برداشت کرنی پڑی جیسا کہ اسے میزبان بی ٹیم کے خلاف 2-3 کی شکست برداشت کرنی پڑی۔ ہندوستان کیلئے سلیمہ ٹیٹی نے چھٹے منٹ میں گول کرتے ہوئے سبقت دلوادی تھی جس کے بعد گرجیت کور نے 42 منٹ میں گول کرتے ہوئے حریف ٹیم کی سبقت کو کم کرنے کی کوشش کی حالانکہ میزبان ٹیم نے سول پگیلا کے 25 ویں منٹ، کانسٹنزا کے 38 ویں منٹ اور اگسٹینا کے 39 ویں منٹ میں بنائے جانے والے گول کی بدولت پہلے ہی مقابلہ میں سابقت حاصل کرلی تھی۔