ہندوستان کو ایس ۔ 400 ڈیفنس سسٹم کی دیڑھ سال میں فراہمی: روس

   

Ferty9 Clinic

ماسکو ۔ 9 ۔ ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) روس کے نائب وزیراعظم یوری بوریسوف نے کہا ہے کہ S-400 ایر ڈیفنس میزائیل سسٹم ہندوستان کو طئے شدہ پروگرام کے مطابق ہی فراہم کئے جائیں گے اور کوئی تاخیر نہیں ہوگی۔ انہوںنے کہا کہ پیشگی ادائیگی وصول ہوچکی ہے اور سب کچھ اندرون 18-19 ماہ شیڈول کے مطابق عمل کرتے ہوئے حوالے کردیا جائے گا۔ گزشتہ ماہ وزیر امور خارجہ ایس جئے شنکر ماسکو میں تھے اور انہوں نے اپنے روسی ہم منصب سرجی لاروف سے ملاقات کرتے ہوئے باہمی تعاون کو مزید بڑھانے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا۔ ہندوستان نے روس کے ساتھ پانچ ایس ۔ 400 سسٹم کی خریداری کیلئے 5.43 بلین امریکی ڈالر کی معاملت پر دستخط کئے ہیں۔