آکلینڈ ۔ ٹام لیتھم نے جمعہ کو ثابت کیا کہ وہ نیوزی لینڈ کے لیے مڈل آرڈر کے قابل اعتماد بیٹ کیوں ہیں، اپنی ساتویں ونڈے سنچری بنا کر ایڈن پارک میں سیریز کے افتتاحی میچ میں ہندوستان کے خلاف سات وکٹوں کی فتح میں کلیدی رول ادا کیا ہے۔ قبل ازیں شریاس ایر نے 76 گیندوں پر 80 رنز بنائے جبکہ کپتان شکھر دھون اور شبمن گل نے بالترتیب 72 اور 50 رنز بنائے اور اس سال اوپننگ جوڑی کے طور پر چوتھی سو پلس پارٹنر شپ بنا کر ہندوستان کو 306/7 کے چیلنجنگ اسکور تک پہنچایا۔ نشانہ کے تعاقب میں نیوزی لینڈ 19.5 اوورز میں 88/3 پر پریشان تھی لیکن لیتھم نے پورے پارک میں ہندوستان کے ناتجربہ کار بولنگ اٹیک کو نشانہ بناتے ہوئے، 104 گیندوں پر 19 چوکوں اور پانچ چھکوں کی مدد سے 145 کے کیریئر کے بہترین اسکور پر ناقابل شکست رہے اور نیوزی لینڈ نے ہندوستان کو متواتر 5 ونڈے میں شکست دیکر ایک نیا ریکارڈ بنایا ہے ۔لیتھم نے کپتان کین ولیمسن کے ساتھ 165 گیندوں پر ناقابل شکست221 رنزکی پارٹنر شپ بھی مکمل کی جس کی بدولت نیوزی لینڈ نے 17 گیندیں باقی رہ کر مطلوبہ نشانہ حاصل کرلیا جبکہ ولیمسن 94 رنز پر ناقابل شکست رہے۔عمران ملک نے ونڈے ڈیبیو پر اپنی دو وکٹیں لے کر بلیک کیپس کو پریشانی میں ڈال دیا جبکہ واشنگٹن سندر، 16 گیندوں پر ناٹ آؤٹ 37 رنز بنانے کے بعد، 0/42 کے اپنے اسپیل میں کفایتی رہے۔ بقیہ بولروں میں بشمول ڈیبیو کرنے والے بائیں ہاتھ کے فاسٹ بولر ارشدیپ سنگھ مہنگے ثابت ہوئے۔307 کے تعاقب میں فن ایلن اور ڈیون کونوے نے پہلے پانچ اوورز میں پانچ چوکے لگائے۔ ایلن کو شاردول ٹھاکر کی گیند پر یوزویندر چہل نے شارٹ مڈ وکٹ پر ڈراپ کیا لیکن آٹھویں اوورکی تیسری گیند پر عمران ملک نے انہیں وکٹوں پیچھے کیچ کروایا۔پاور پلے کے بعد کونوے نے تیزی سے مہم چلائی لیکن کیپر کے ہاتھوں عمران ملک کی پہلا ونڈے وکٹ گئے بن گیا۔ چار اوورز کے بعد، جب ڈیرل مچل نے ڈیپ پوائنٹ پرکیچ ہوئے جوملک کے نام پر ایک اور وکٹ تھی۔ لیتھم اور ولیمسن نے 42.2 سے 47.1 اوور تک نو چوکے لگائے، جن میں سے آخری کو نیوزی لینڈ کے کپتان نے ارشدیپ کے تھرڈ مین کو پاس کر کے میزبان ٹیم کو تین میچ کی سیریز میں 1-0 کی برتری دلائی۔ اس سے قبل، دھون اور گل نے سست آغاز پر قابو پانے کے بعد23.1 اوور میں 124 کا ٹھوس اوپننگ اسٹینڈ کیا۔ گِل نے 13ویں اوور میں ایک خوش کن کٹ کے ساتھ ہندوستان کے 50 رنز مکمل کئے ۔۔ ہندوستان کیلئے کارگزار کپتان دھون نے 77 گیندوں میں 72 رنز، ساتھی اوپنر گل نے 65 گیندوں کی اننگز میں 50 رنزاور ائیر نے 76 گیندوں کی اننگز میں چار باونڈریز اور اتنے ہی چکھوں کے ساتھ 80 رنز اسکور کئے ۔
مختصر اسکور : ہندوستان 306/7 ( دھون 72 ، شریاس 80 ۔ ٹم ساؤتھی 73/3 اور فرگوسن 59/3 )۔نیوزی لینڈ : 309/3 ( لیتھم 145ناٹ آوٹ، ولیمسن 94 ناٹ آوٹ ، عمران ملک 66/2 )۔