نئی دہلی: صدر جمہوریہ رام ناتھ کووند نے کووڈ -19 وبا کے درمیان ہندوستان کے کردار کی ستائش کرتے ہوئے جمعہ کو کہا کہ وندے بھارت مشن کے تحت غیر ملکوں میں پھنسے 51 لوگوں کو اپنے وطن پہنچایا گیا ہے اور اب ہندوستان کورونا کی ویکسین کو عالمی سطح پر مہیا کرائے گا۔مسٹر کووند نے پارلیمنٹ کے بجٹ اجلاس کے پہلے دن مرکزی ہال میں دونوں ایوانوں کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا،‘‘وندے بھارت مشن ،جو دنیا میں اس طرح کی سب سے بڑی مہم ہے ،اس کی ستائش ہورہی ہے ۔ ہندوستان نے دنیا کے سبھی حصوں سے تقریباً50لاکھ ہندوستانیوں کو ملک واپس لانے کے ساتھ ہی ایک لاکھ سے زیادہ غیرملکی شہریوں کو بھی ان کے اپنے ملکوں تک پہنچایا ہے۔