ہندوستان کی سب بڑی ریاست اترپردیش کے یوگی راج میں پولیس بھی غیر محفوظ، خاتون کانسٹیبل کو ماری گئی گولی

,

   

اترپردیش کے بے خوف بدمعاشوں کی بھیڑ نے مزاحمت کرنے پر بے رحمی کے ساتھ خاتون کانسٹیبل کو گولی ماری اور اسکی اسکوٹی لے کر فرار ہوگئے، بتایا جا رہا ہے کہ اسکی اسکوٹی کی ڈکی میں قریب دو لاکھ روپے تھے۔

ایس پی پرتاپ گوپیندر یادو نے مزید کہا کہ غازی آباد کے خاتون تھانے میں تعینات خاتون کانسٹیبل رینو پیر کی شام اسکوٹی سے باغپت ضلع کے لہاری گاؤں میں اپنی سسرال جا رہی تھی۔ تقریباً سات بجے انہیں نیتھلا گاؤں کے ایک پبلک اسکول کے نزدیک بائیک سوار دو نقاب پوش بدمعاشوں نے روک لیا اور لوٹنے کی کوشش کرنے لگے۔ مزاحمت کرنے پر بدمعاشوں نے رینو پر فائرنگ کر دی اور اس کی اسکوٹی لے کر فرار ہوگئے۔

انہوں نے بتایا کہ زخمی رینو کو ابتدائی علاج کے بعد دہلی کے جی ٹی بی اسپتال ریفر کردیا گیا ہے۔ ایس پی نے بتایا کہ ابتدائی تفتیش میں یہ بھی معلوم چلا ہے کہ رینو کا اپنے شوہر سے تنازعہ چل رہا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ سسرال کی طرف سے رینو پر پہلے بھی حملہ کیے جا چکے ہیں۔ وہیں خاتون کانسٹیبل نے کہا کہ اس کی ساس نے اس کو مارنے کی سپار ی دی ہوئی ہے۔ایس پی پرتاپ گوپیندر نے دعوی کرتے ہوئے کہا کہ پولس معاملہ کی ہر طرف سے جانچ میں مصروف ہے اور معاملے کا جلد ہی پردہ فاش کرکے سب کے سامنے لایا جائے گا۔