میرپور۔ اسپنرز دیپتی شرما اور شفالی ورما نے آخری اوورزکے دوران اپنے اعصاب پر قابو رکھا جب ہندوستان نے بنگلہ دیش کو آٹھ رنز سے شکست دے کر تین میچوں کی ٹی ٹوئنٹی سیریز میں 2-0 کی ناقابل تسخیر برتری حاصل کرلی۔آف اسپنر سلطانہ خاتون نے کیریئر کی بہترین 3/21 بولنگ کرتے ہوئے ہندوستان کو 8 وکٹوں پر 95 رنز تک محدود رکھا۔ تاہم بنگلہ دیش 20 اوورز میں 87 آل آؤٹ ہوکر یقینی کامیابی سے محروم رہا ۔ایک موقع پر بنگلہ دیش نے 5 وکٹوں پر 86 رنز حاصل کرلئے تھے لیکن اپنی آخری پانچ وکٹیں آٹھ گیندوں میں صرف ایک رن پرگنوا دی ۔