واشنگٹن 27 جون (سیاست ڈاٹ کام) صدر امریکہ ڈونالڈ ٹرمپ سے ملاقات سے قبل وزیراعظم نریندر مودی نے جاپان میں اِس کا انکشاف کیاکہ ٹرمپ نے اپنے ٹوئٹر پر اُن کے ساتھ بات چیت کا اعلان کیا ہے اور امریکہ سے ہندوستان کو برآمدات پر ٹیکس کی شرح میں اضافہ پر ناراضگی ظاہر کی ہے۔ ٹرمپ نے تحریر کیاکہ یہ ناقابل قبول ہے اور اِن اونچی شرحوں سے دستبرداری ضروری ہے۔
