امرواتی /5 جولائی ( سیاست نیوز ) ساؤتھ سنٹرل ریلوے نے آندھراپردیش کے چیرولہ پلی اور راپورو ریلوے اسٹیشنوں کے درمیان ہندوستان کی طویل ترین الیکٹرک ریلوے ٹنل کا آغاز کیا ۔ 6.6 کیلومیٹر طویل ٹنل ریکارڈ 43 مہینوں میں 460 کروڑ روپئے کے مصارف سے تعمیر کی گئی ہے ۔ اس ٹنل کی تعمیر سے کرشناپٹنم بندرگاہ اور اطراف کے علاقوں کے درمیان 60 کیلومیٹر کی مسافت اور سفر کے وقت میں 5 تا 10 گھنٹوں کی کمی ہوئی ہے ۔
