ہندوستان کے حملے میں مسعود اظہر کی ہلاکت؟

,

   

گردے کے عارضہ میں فوت ہونے کی بھی قیاس آرائیاں ، جیش محمد کے سربراہ کا اتہ پتہ نہیں

نئی دہلی / اسلام آباد ۔ /3 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) پاکستان کے علاقہ بالاکوٹ میں جیش محمد ٹریننگ کیمپ پر ہندوستانی فضائیہ کے حملے میں بلاشبہ بھاری تباہی ہوئی ہے ۔ تاہم بعض باوثوق اور معتبر ذرائع سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ ہندوستانی فضائیہ کے حملے میں جیش محمد کے سربراہ مسعود اظہر بھی ہلاک ہوگئے ہیں ۔ سمجھا جاتا ہے کہ ہندوستانی پائیلٹ نے اپنے ہدف کو نشانہ بناتے ہوئے جو ضرب پہونچائی تھی وہ کامیاب رہی ۔ اس حملے میں مسعود اظہر ہلاک ہوئے ہیں یا شدید زخمی ہے ۔ ان کے ہمراہ ان کے کرنل سلیم جو آئی اے ایس کے سابق اعلیٰ مرتبہ کے عہدیدار تھے زخمی ہوئے جنہیں فوری طور پر آرمی ہاسپٹل لے جایا گیا جہاں انہیں مردہ قرار دیا گیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ مسعود اظہر بھی شدید زخمی ہوئے تھے اور ان کا /2 مارچ کو انتقال ہوگیا ۔ صرف پاکستانی عہدیدار ہی یہ بتاسکتے ہیں کہ مسعود اظہر کی حالت کیا ہے ۔ تاہم پاکستان کی جانب سے کسی قسم کی سچائی کی توقع نہیں کی جاسکتی ۔ وزارت خارجہ ہی کو معلوم ہے کہ مسعود اظہر کہاں ہے ۔ وہی دنیا کو بتاسکتے ہیں کہ وہ پاکستان میں ہیں یا شدید زخمی ہوئے ہیں یا گردے کے عارضہ میں مبتلا ہوکر علیل ہیں ۔ اس تعلق سے بعض رپورٹس اخبارات میں آئی ہیں کہ مسعود اظہر کو گردے کی ناکامی کے باعث دواخانہ میں شریک کیا گیا ہے ۔ پاکستان کی فوج نے مسعود اظہر کی موت کے اعلان سے متعلق حکومت پاکستان کو ہری جھنڈی دکھادی ہے اس لئے حکومت پاکستان مسعود اظہر کی ہلاکت کو طبعی موت قرار دینے کی کوشش کرے گی ۔ ریٹائرڈ کرنل آشیش کھنہ نے کہا کہ ہوسکتا ہے کہ مسعود اظہر ہندوستانی فضائیہ کے حملے میں ہی زخمی ہوئے ہوں اور وہ اسی کیمپ میں موجود تھے جہاں حملہ کیا گیا تھا لیکن پاکستان اس بات کو پوشیدہ رکھنا چاہتا ہے۔ وزیر خارجہ پاکستان محمود قریشی نے حال ہی میں کہا تھا کہ جہاں تک مجھے معلوم ہے مسعود اظہر شدید بیمار ہے ۔ وہ اتنے بیمار ہیں کہ گھر سے باہر بھی نہیں جاسکتے ۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ پلوامہ حملے کی ذمہ داری بھی جیش محمد نے قبول نہیں کی ہے اس سے منسوب خبر غلط ہے ۔