منیلا20(سیاست ڈاٹ کام) صدر رام ناتھ کووند نے کہا ہے کہ ہندوستان اور فلپائن کے درمیان دہائیوں سے گہرے دوستانہ تعلقات رہے ہیں ۔انہوں نے فلپائن میں رہنے والے ہندوستانی کمیونٹی کے افراد سے ہندوستان کی جانب سے دیے جانے والے اختراعی اور تحقیق کے مواقع کا فائدہ اٹھانے کی اپیل کی ہے ۔ انہوں نے فلپائن میں ہندوستان کے سفیر جے دیپ مجومدار کی جانب سے اتوار کو منعقد استقبالیہ پروگرام میں ہندوستانی کمیونٹی کے افراد سے خطاب کرتے ہوئے کہا،‘گذشتہ کچھ برسوں میں ٖغیرمقیم ہندوستانیوں کی تعداد میں تعجب خیز انداز میں اضافہ ہواہے ‘۔مسٹر کووندکہا،‘ تمام غیرمقیم ہندوستانی فلپائن کی معیشت، سماجی بہتری ، ہندوستان اور ہندوستانیوں کی شبیہ بہتر بنانے میں شراکت داری کر رہے ہیں‘۔انہوں نے کہا،‘ہماری کوشش ایک نئے ہندوستان کی تعمیر ہے جس کے لیے ہمیں غیر مقیم ہندوستانیوں کی حمایت اور تعاون کی ضرورت ہے ‘۔صدر نے غیرمقیم ہندوستانیوں سے ہندوستان کی جانب سے اختراعی، سر مایہ کاری، تحقیق، تعلیم کے شعبے میں دیے جانے والے مواقع کا فائدہ اٹھانے کی اپیل کی۔ انہوں نے غیرمقیم ہندوستانیوں سے ’میک اِن انڈیا، ڈیجیٹل انڈیا، اسکل انڈیا، گنگا صفائی منصوبہ، سوچھ بھارت مشن، اسمارٹ سٹی، اور جل جیون مشن جیسے ہندوستانی اقدامات میں حصہ داری کرنے اپیل کی‘۔