ہندوستان کے پہلے وزیراعظم پنڈت جواہر لال نہرو کو قوم نے خراج عقیدت پیش کیا

   

نئی دہلی: کل ملک کے پہلے وزیر اعظم پنڈت جواہر لال نہرو کی 58ویں برسی تھی۔ اس موقع پر آل انڈیا کانگریس کمیٹی نے دہلی کے ’شانتی ون‘ میں ایک یادگاری پروگرام کا انعقاد کیا۔ کانگریس کی عبوری صدر سونیا گاندھی نے اس پروگرام میں شرکت کی اور پنڈت نہرو کی آخری آرام گاہ پر گلہائے عقیدت بھی پیش کئے۔پنڈت نہرو کی برسی کے موقع پر کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے بھی خراج عقیدت پیش کیا ہے۔ انہوں نے ٹوئٹر پر لکھا، ’’پنڈت جواہر لال نہرو کے انتقال کے 58 برس بعد بھی ان کے نظریات، سیاست اور ہماری قوم کے لیے ان کی دوراندیشی اتنی ہی موزوں ہے جتنی وہ پہلے ہوا کرتی تھی۔ دعا ہے کہ ہندوستان کے اس لافانی فرزند کی قدریں ہمیشہ ہمارے اعمال اور ضمیر کی رہنمائی کریں۔