واشنگٹن : ہندوستانی امریکی سائنسداں بھاویا لال جنھوں نے صدر جوبائیڈن کے انتظامیہ کے تحت ناسا کے اُمور کی منتقلی کا کام سنبھالا، اُنھیں امریکی خلائی ادارہ کے کارگذار چیف آف اسٹاف کی حیثیت سے مقرر کیا گیا ہے۔ ناسا کے مطابق بھاویا لال کو انجینئرنگ اور اسپیس ٹیکنالوجی کا زبردست تجربہ ہے۔ اُنھوں نے سائنس اور ٹیکنالوجی کے ممتاز ادارہ میں ریسرچ اسٹاف کے رکن کی حیثیت سے 2005 ء تا 2020ء خدمات انجام دی ہیں۔
