ہندوستانی امن بردار فوجی کو بعداز مرگ میڈل

   

Ferty9 Clinic

اقوام متحدہ ۔ 26 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) ایک ہندوستانی امن بردار فوجی جو لبنان میں اپنے فرائض انجام دیتے ہوئے شہید ہوگیا تھا، کو اس کی خدمات کے اعتراف میں بعداز مرگ ایوارڈ سے نوازا گیا ہے۔ یاد رہیکہ سرجنٹ رمیش سنگھ کو لبنان میں اقوام متحدہ کی عبوری فوج کے ساتھ تعینات کیا گیا تھا۔ اس موقع پر اسے ایک سادہ سی تقریب میں بعداز مرگ ایوارڈ سے نوازا گیا۔ مشن کی جانب سے جاری کئے گئے ایک بیان میں بتایا گیا کہ رمیش سنگھ کو UNIFIL فورس کمانڈر اسٹیفانوڈیل کی جانب سے تمغہ پیش کیا گیا۔ یاد رہیکہ اقوام متحدہ کی امن بردار فوج میں ہندوستان کے علاوہ دیگر 42 ممالک کی افواج شامل ہیں اور ان میں فوج کی سب سے زیادہ تعداد کے معاملہ میں ہندوستان کا نمبر چوتھا ہے۔