ہندوستانی اور مغربی مذہبی رہنماؤں کا تمدن مختلف : ادتیہ ناتھ

   

لکھنؤ ۔ 28 جون (سیاست ڈاٹ کام) چیف منسٹر یوپی یوتی ادتیہ ناتھ نے کہا کہ مغربی تمدن اور ہندوستانی تمدن کے مذہبی رہنماؤں کا طرز زندگی مختلف ہے۔ انہوں نے اپنی زیرقیادت ایک امریکی وفد سے بات چیت کرتے ہوئے سمجھایا کہ ان جیسے مذہبی رہنما سیاست میں شمولیت اختیار کرنے پر ان کا طرز زندگی کیوں تبدیل ہوجاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مغربی تمدن کے مذہبی رہنما صرف مذہبی سرگرمیوں تک محدود رہتے ہیں جبکہ ہندوستانیوں کا نظریہ دھرما بے انتہاء امکانات رکھتا ہے اور صرف مذہبی سرگرمیوں تک محدود نہیں ہے۔ وہ دورہ کرنے والے امریکی وفد کے سوالات کا جواب دے رہے تھے۔