ڈھاکہ/نئی دہلی : ہندوستانی فوج کے سربراہ جنرل مکند نرونے اپنے پانچ روزہ دورے پر جمعرات کو بنگلہ دیش کے دارالحکومت ڈھاکہ پہنچے ۔مسٹر نرونے بنگلہ دیش کے آرمی چیف جنرل عزیز احمد کی دعوت پر آج صبح یہاں پہنچے ۔انڈین ہائی کمشنر کے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ آرمی چیف نرونے کے دورہ سے دونوں ممالک کی مسلح افواج کے درمیان موجودہ قریبی اور بھائی چارے کے تعلقات کو مزید تقویت ملے گی۔ مسٹر نرونے بنگلہ دیش کی تینوں بری، بحری اور فضائی افواج کے سربراہان اور فوج کے دیگر اعلیٰ افسران سے ملاقات کریں گے ۔ جنرل نرونے شکھا انربان جاکر جنگ آزادی کے شہدائکو خراج عقیدت پیش کریں گے ۔ وہ شیخ مجیب الرحمن کی یادگارپر بھی جائیں گے اور انہیں خراج عقیدت پیش کریں گے ۔آرمی چیف اقوام متحدہ کی سلامتی مہم سے متعلق ایک سیمینار میں اپنے تجربات شیئرکریں گے ۔ وہ مختلف فوجی اسٹیشنوں کادورہ کریں گے اور مشترکہ فوجی مشق شانتر آرگوسینا 2021 کے اختتامی تقریب میں بھی حصہ لیں گے ۔جرنل نرونے کے اس دورے سے دونوں ممالک کی افواج کے درمیان دوطرفہ تعلقات مزید مستحکم ہوں گے اور اسٹریٹجک اہمیت کے مختلف موضوعات پر ان کے درمیان تال میل اورتعاون بھی مزید مضبوط ہوگا۔