نیویارک ۔ 9 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) امریکہ میں ایک ہندوستانی شخص کو پولیس نے یہ معلوم ہونے کے بعد کہ وہ ایک نابالغ لڑکی کی عصمت دری کرنے پر جرمنی کو مطلوب ہے لہٰذا اسے فوری طور پر جرمنی روانہ کردیا گیا۔ ملزم کی شناخت صرف ’’تلوار‘‘ نام سے کی گئی ہے۔ وہ قانونی طور پر امریکہ میں ایک وزیٹر کی حیثیت سے داخل ہوا تھا اور اس کا ویزا 6 اکٹوبر 2019ء تک کارکرد تھا۔ یو ایس امیگریشن اینڈ کسٹمز انفورسمنٹ (ICE) نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے یہ بات بتائی۔ البتہ اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ کی جانب سے مذکورہ ہندوستانی شخص کا ویزا منسوخ کردیا گیا۔ ابتداء میں اس کے مکان پر دھاوا کرتے ہوئے اسے یو ایس مارشلز سرویس کے حوالے کیا گیا بعدازاں گذشتہ ہفتہ اسے جرمن حکومت کے حوالے کردیا گیا۔