ہندوستانی شہریوں کو لبنان کا سفر نہ کرنے کا مشورہ

   

نئی دہلی : حکومت ہند نے اپنے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ بڑھتی ہوئی کشیدگی کے درمیان لبنان کا سفر کرنے سے گریز کریں۔بیروت میں ہندوستانی سفارت خانے نے ہندوستانی شہریوں کیلئے تازہ سفری ایڈوائزری جاری کی ہے، جس میں لبنان کے کسی بھی سفر کے خلاف سختی سے مشورہ دیا گیا ہے۔ چہارشنبہ کو ایک ٹویٹ میں، سفارتخانے نے اس بات پر زور دیتے ہوئے کہا کہ حالیہ کشیدگی نے لبنان کی صورت حال کو مزید خطرناک بنا دیا ہے۔ایڈوائزری میں اس وقت لبنان میں موجود تمام ہندوستانی شہریوں پر زور دیا گیا ہے کہ وہ فوری طور پر ملک چھوڑنے پر غور کریں۔