نئی دہلی ۔ 26 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) مرکزی وزارت صحت و خاندانی بہبود نے ہندوستانی شہریوں کو جمہوری کوریا، ایران اور اٹلی سے سفر سے گریز کا مشورہ دیا ہے کیونکہ ان ممالک میں کورونا وائرس کے کیسیس میں اضافہ کی اطلاع ہے۔ وزارت نے کہا کہ ان ممالک کے 10 فبروری 2020ء سے پہلے سفر کرکے آنے والوں کو ہندوستان آمد پر 14 دنوں کیلئے کورنٹائن میں رکھا جائے گا۔ قبل ازیں 22 فبروری کو بھی ٹراویل ایڈوائزری جاری کرتے ہوئے غیر ضروری طور پر سنگاپور کا سفر نہ کرنے کا مشورہ دیا گیا تھا۔ چین میں کورونا وائرس سے تقریباً ڈھائی ہزار افراد فوت ہوچکے ہیں۔ یہ وائرس دنیا کے کئی ممالک میں پھیل چکا ہے۔