نیویارک ۔ 6 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) ایک 23 سالہ ہندوستانی جو اسٹوڈنٹ ویزا پر امریکہ آیا تھا، کو ایک نابالغ لڑکی کے ساتھ جنسی تعلقات استوار کرنے کا قصوروار پایا گیا ہے۔ استغاثہ کے مطابق سچن آجی بھاسکر کو دس سال کی سزائے قید کا سامنا ہے جس نے سینئر یو ایس ڈسٹرکٹ جج ولیم اسکریٹنی کے اجلاس پر نابالغ لڑکی کے ساتھ جنسی تعلقات استوار کرنے کا اعتراف کیا جس کے بعد اسے کم سے کم دس سال یا زیادہ سے زیادہ عمر قید کی سزاء ہوسکتی ہے اور 250,000 ڈالرس کا جرمانہ یا دونوں کا اطلاق کیا جاسکتا ہے۔ یو ایس اٹارنی جیمس کینیڈی نے یہ بات بتائی۔ استغاثہ نے بتایا کہ سچن نے ٹیکسٹ میسیج اور ای ۔میل کے ذریعہ 11 سالہ لڑکی کو اگست 2018ء میں جنسی تعلقات استوار کرنے کیلئے اکسایا۔