نئی دہلی: کانگریس کے قومی صدر ملکارجن کھرگے نے چین کی دراندازی سے متعلق مرکز کی مودی حکومت پرسخت تنقید کی ہے۔ انہوں نے سوال کیا ہے کہ جو علاقے مئی 2020 تک ہندوستان کے قبضے میں تھے وہاں چین اپنے فوجی اڈے کیسے بنا رہا ہے؟ کھرگے نے اسی کے ساتھ ایک سیٹلائٹ تصویر بھی شیئر کی ہے جس کے حوالے سے میڈیا میں یہ دعویٰ کیا گیا ہے کہ چین نے ہندوستان کے قبضے والے علاقوں میں فوجی اڈے بنائے ہیں۔ملکارجن کھرگے نے سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ کیا ہے، جس میں انہوں نے سوال کیا ہے کہ پینگونگ تسو مئی 2020 تک ہندوستانی قبضے میں تھی، اس کے قریب چین فوجی اڈہ کیسے بنا سکتا ہے؟
وہ بھی ایسی صورت میں جب ہم گلوان پر وزیر اعظم مودی کی طرف سے چین کو دی گئی ’کلین چٹ‘ کے پانچویں سال میں داخل ہو رہے ہیں، جہاں (گلوان) ہمارے بہادر سپاہیوں نے اپنی جانیں قربان کیں۔
چین ہماری علاقائی سالمیت کی مسلسل خلاف ورزی کر رہا ہے۔