بنگلورو۔ ہندوستانی مردوں اور خواتین کی ہاکی ٹیمیں چہارشنبہ کی صبح سویرے لوزان، سوئٹزرلینڈ کے لیے روانہ ہوئیں تاکہ ایف آئی ایچ ہاکی 5 لوزان 2022 کے افتتاحی ایڈیشن میں شرکت کریں، جو 4-5 جون کو منعقد ہوگا ۔ جبکہ مردوں کی ٹیم ملائیشیا، پاکستان، پولینڈ اور سوئٹزرلینڈ سے کھیلے گی۔ خواتین کی ٹیم راؤنڈ رابن مرحلے میں جنوبی افریقہ، یوراگوئے، پولینڈ اور سوئٹزرلینڈ سے ٹکرائے گی۔ 5 جون کو فائنل میں دو ٹاپ ٹیمیں مدمقابل ہوں گی۔ رجانی ایتیمارپو کی زیرقیادت خواتین کی ٹیم 4 جون کو افتتاحی میچ میں یوروگوئے سے مقابلہ کرے گی اور اسی دن پولینڈ کے خلاف میچ کھیلے گی۔ اس کے بعد وہ 5 جون کو بالترتیب میزبان سوئٹزرلینڈ اور جنوبی افریقہ کے خلاف میدان میں اتریں گے۔ اپنی روانگی سے قبل ٹیم کے جوش و خروش کا اظہار کرتے ہوئیرجانی نے کہا ہاکی 5 مکمل طور پر ایک مختلف گیند کا کھیل ہوگا۔ ہماری مہارت، رفتار اور ہر چیز کا امتحان ہوگا۔ یہ یقینی طور پر چیلنجنگ ہوگا لیکن مجھے لگتا ہے کہ یہ کھیلنا واقعی دلچسپ فارمیٹ ہوگا۔ ہمارے پاس ٹیم میں کچھ ایسے کھلاڑی ہیں جو اس فارمیٹ سے واقف ہیں اور ہم نے کیمپ میں اچھی تیاری کی ہے۔