ہندوستانی مسلمانوں سے نفرت پر اظہار تشویش

,

   

وزیر اعظم مودی کے ساتھ اسلاموفوبیا کا مسئلہ اٹھانے پر زور
لیبر پارٹی لیڈر ناز شاہ کا وزیر اعظم برطانیہ بورس جانسن کو ٹوئٹ
لندن ۔ بریڈ فورڈ ویسٹ کی لیبر پارٹی ایم پی ناز شاہ جو جرائم میں کمی کے لئے تشکیل دی گئی وزارت کا قلمدان بھی سنبھالتی ہیں، نے ٹوئٹ کرتے ہوئے وزیر اعظم بورس جانسن سے کہا کہ موصوف کو اپنے بین الاقوامی تعلقات صرف تجارت یا بین الاقوامیت کو بنیاد بناتے ہوئے نہیں کرنا چاہئے بلکہ اس میں انسانی حقوق بھی شامل ہونا چاہئے۔ پاکستانی نژاد ناز شاہ نے کہا کہ جانسن کو ہندوستان میں مودی حکومت کے ساتھ اسلاموفوبیا کا معاملہ ضرور اٹھانا چاہئے جہاں ہندوستان مسلمانوں کو نفرتوں کا شکار بناتے ہوئے ان کی ماب لنچنگ کی جارہی ہے اور حالات اس حد تک خراب ہوگئے ہیں کہ اب ساری دنیا میں تشویش پائی جاتی ہے۔ میں جانسن سے درخواست کرتی ہوں کہ موصوف انسانی حقوق کی بات بھی کریں ورنہ ان کی لاعلمی برطانیہ کو عالمی سطح پر شرمسار کرنے کے لئے کافی ہے۔ ہندوستان میں مسلمانوںکے مکانات کو بلڈوزر چلاکر گرایا جارہا ہے جو تشویشناک بات ہے۔ ہندوستان کی ریاست کرناٹک میں مسلمان خواتین اور طالبات کو اسکارف کے استعمال کے لئے یہ کہہ کر روکا جارہا ہے کہ وہ اسکارف یا تعلیم میں سے کسی ایک کا انتخاب کریں۔ برطانیہ میں آج تک جتنی بھی حکومتیں آئیں سب نے انسانی حقوق خصوصی طور پر خواتین اور لڑکیوںکے حقوق کے تحفظ کو ہمیشہ اولین ترجیح دی۔ ناز شاہ نے کہا کہ ہندوستان میں اس وقت مسلمانوں کے ساتھ جو کچھ ہو رہا ہے اس پر خاموشی اختیار کرنا بزدلی ہے۔