٭ ہندوستانی نژاد امریکی پیٹر میتھیوس نے اعلان کیا ہیکہ وہ کیلیفورنیا سے امریکی ایوان نمائندگان کیلئے امیدوار ہوں گے۔ وہ 47 ویں کانگریشنل ضلع سے مقابلہ کریں گے۔ میتھیوس ہندوستان میں پیدا ہوئے اور 10 سال تک ہندوستان میں ہی رہیں گے۔ ان کا کہنا ہیکہ اگر 2020ء کے انتخابات میں منتخب ہوتے ہیں تو تمام کیلئے انسانی وقار اور مساوی سلوک کیلئے جدوجہد کریں گے۔ وہ سی این این ٹیلیویژن کے سیاسی تجزیہ نگار ہیں اور پولیٹیکل سائنس کے پروفیسر کی حیثیت سے خدمات انجام دیتے ہیں۔