ہندوستانی نژاد امریکی نیومی راؤ وفاقی جج کے عہدہ کیلئے منتخب

   

واشنگٹن ۔ 14 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) ہندوستانی نژاد معروف وکیل نیومی راؤ کو امریکی سینیٹ ایک بااختیار و طاقتور وفاقی جج شپ کیلئے توثیق کی ہے جبکہ قبل ازیں انہوں نے جنسی ہراسانی کے موضوع پر جو کچھ تحریر کیا تھا اس کی جانچ پڑتال بھی کی گئی تھی۔ 45 سالہ نیومی راؤ کو ڈی سی سرکٹ کورٹ آف پیلس کیلئے جسے ملک کی انتہائی طاقتور بنچس میں شمار کیا جاتا ہے، منتخب کیا گیا ہے۔ چہارشنبہ کو ہوئی ووٹنگ میں ان کے حق میں 53 ووٹس پڑے جبکہ مخالف ووٹس کی تعداد 46 تھی۔ موصوفہ متنازعہ جج بریٹ کواناف کی جگہ لیں گی۔ فی الحال نیومی راؤ انفارمیشن اینڈ ریگولیٹری افیئرس کے دفتر میں ایڈمنسٹریٹر کی حیثیت سے فرائض انجام دے رہی ہیں۔