ہندوستانی نژاد برطانوی شہریو ںکا لیبر پارٹی کے کشمیر موقف کیخلاف احتجاج

   

نئی دہلی ؍ لندن ۔ 14 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) 100 سے زیادہ برطانوی ہندوستانی ماہرین فن اور برادری کے ارکان شہریوں نے احتجاج کیا۔ وہ لیبر پارٹی کے 25 ستمبر کو منظور کردہ ہنگامی قرارداد برائے کشمیر میں لیبر پارٹی کے تنازعہ کشمیر کے بارے میں قائد کربائن کے بیان کے خلاف احتجاج کررہے تھے۔ ہندوستانی برادری کے نمائندوں نے کہا کہ انہوں نے غلط اطلاعات کی بنیاد پر ایک غلط نتیجہ اخذ کیا ہے اور اسے پارٹی موقف کے طور پر ظاہر کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ اجتماعی طور پر ایک مکتوب روانہ کریں گے اور کشمیر کے بارے میں پارٹی کے موقف کے خلاف سخت احتجاج کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ کشمیر کا تنازعہ ہندوستان اور پاکستان کا باہمی مسئلہ ہے اور کسی تیسرے ملک کو اس میں ثالثی کی اجازت نہیں دی جاسکتی کیونکہ اس سے ہندوستان کی فرقہ وارانہ ہم آہنگی منفی طور پر متاثر ہوگی۔