ہندوستانی نژاد پریتی پٹیل دوبارہ برطانوی حکومت میں شامل

   

Ferty9 Clinic

لندن، 25 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) ہندوستانی نژاد پریتی پٹیل دوبارہ برطانوی حکومت میں شامل کی گئی ہیں اور انہیں وزیر داخلہ کا عہدہ سونپا گیا ہے ۔نئے وزیر اعظم بورس جانسن نے دارالعوام سے خطاب کرنے سے پہلے اپنی کابینہ کا اعلان کیا ۔ پٹیل اور ڈومینک راب کو دوبارہ کابینہ میں شامل کیا گیا ہے ۔ پٹیل وزارت داخلہ سنبھالیں گي جبکہ مسٹر راب کو وزارت خارجہ سونپا ہے ۔ کابینہ میں شامل دیگر وزرا ء اسٹیفن برکلے ( بریگزٹ وزیر)، مائیکل گوو ( چانسلر آف ڈچ آف لنکیسٹر)، بین والیس ( وزیر دفاع)، لیز ٹروس ( بین الاقومی تجارت کے وزیر) میٹ ہین کاک ( وزیر صحت) گوون ولیمسن ( وزیر تعلیم) نکی مورگن ( وزیر ثقافت) اینڈریو لیڈسم ( وزیر خزانہ)، ایمبر روڈ ( عملہ جات اور پنشن کے وزیر)، جیکب رئیس-موگ (لیڈر آف کامنس) ہیں ۔