ہندوستانی ووٹر آئی ڈی کارڈ اور ہندوستانی پاسپورٹ ہندوستانی شہری ہونے کے ثبوت

   

Ferty9 Clinic

گلبرگہ 3جون (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) الیکشن کمیشن آف انڈیا ، نئی دہلی کے عہدہ دار مسٹر راجن اگروال نے خواجہ کالونی گلبرگہ کے ساکن مسٹر محمد ریاض الدین کو حق معلومات معلومات کے تحت ان کے ایک مراسلہ کا جواب دیتے ہئے کہا ہے کہ کسی بھی شخص مر د یا عورت کو جو ووٹر شناختی کارڈ جاری کیا جاتا ہے وہ متعلقہ علاقہ کے الیکٹورل رجسٹریشن آفیسر کی جانب سے ہی جاری کیا جاتا ہے تاکہ الیکٹورل رول میں اس مرد یا عورت کا نام اسمقصد کے تحت رجسٹر کیا جاتا ہے کہ وہ مرد یا عورت متعلقہ حلقہ کے پولنگ اسٹیشن میں ووٹ ددینے کے للئے ووٹر کی حیثیت رکھتے ہیں ۔ مزید یہ کہ دستور ہند کی دفعہ 326کے مطابق ہندوستانی پارلیمینٹ یا اسمبلی کے والیکشن کے موقع پرووٹ دینے کے لئے کسی بھی شخص کا ہندوستانی ووٹر ہونی کی حیثیت سے رجسٹر کروانا ضروری ہے۔