ہندوستانی کرکٹر تلک ورما کی چیف منسٹر ریونت ریڈی سے ملاقات

   

حیدرآباد 30 ستمبر (سیاست نیوز) شارجہ میں منعقدہ ایشیاء کپ 2025 کے فائنل میں ہندوستانی ٹیم کی کامیابی میں اہم رول ادا کرنے والے حیدرآباد کے کھلاڑی تلک ورما نے آج چیف منسٹر ریونت ریڈی سے ملاقات کی۔ ریونت ریڈی نے تلک ورما کو تہنیت پیش کرتے ہوئے فائنل میچ میں شاندار مظاہرہ پر مبارکباد پیش کی۔ تلک ورما نے چیف منسٹر ریونت ریڈی کو کرکٹ بیاٹ بطور تحفہ پیش کیا۔ اِس موقع پر وزیر اسپورٹس و انیمل ہسبینڈری وی سری ہری، تلنگانہ اسپورٹس اتھاریٹی کے صدرنشین شیوا سینا ریڈی، اتھاریٹی کی منیجنگ ڈائرکٹر ایس دیوی، چیف منسٹر کے پرنسپل سکریٹری سرینواس راجو اور خیریت آباد کے کانگریس انچارج ڈاکٹر روہن ریڈی موجود تھے۔ ایشیاء کپ کے فائنل مقابلہ میں ایسے وقت جبکہ میاچ فیصلہ کن مرحلہ میں داخل ہوچکا تھا، تلک ورما نے اپنی شاندار بیاٹنگ کے ذریعہ ہندوستانی ٹیم کو کامیابی دلائی۔1