٭ امریکہ میںتقریباً 155 ہندوستانی کمپنیوں نے 22 بلین ڈالرس سے زیادہ مالیت کی سرمایہ کاری کی ہے جس سے لگ بھگ 1.25 لاکھ جابس فراہم ہوئے۔ سی آئی آئی کی رپورٹ میں کہا گیا کہ جن اسٹیٹس میں ہندوستانی کمپنیوں نے سب سے زیادہ ایف ڈی آئی مشغول کی، ان میں ٹیکساس، نیویارک اور فلوریڈا شامل ہیں۔ سب سے زیادہ روزگار ٹیکساس، کیلیفورنیا اور نیوجرسی میں پیدا ہوا ہے۔