دونوں ویکسین لینے کا لزوم ، قرنطینہ سے چھوٹ
حیدرآباد۔16 نومبر (سیاست نیوز) کورونا وائرس کے دور کے بعد 29نومبر سے ہندستانی شہری جو دونوں ٹیکہ حاصل کرچکے ہیں سنگاپور کا بغیر کسی قرنطینہ کے سفر کرسکتے ہیں۔سنگاپور جسے ایشیائی فضائی مرکز کے طور پر جانا جاتا ہے نے 5ممالک کے شہریوں کے لئے اپنی سرحدوں کو کھولنے کا فیصلہ کیا ہے اور اس فیصلہ کے تحت وہ ہندستانی مسافرین جو ٹیکہ حاصل کرچکے ہیں 29 نومبر سے بغیر کسی قرنطینہ کی شرط کے سنگاپور میں داخل ہوسکتے ہیں۔بتایاجاتا ہے کہ گذشتہ یوم کئے گئے فیصلہ کے بعد سنگارپورنے ہندستان‘ انڈونیشیاء اور سعودی عربیہ کے شہریوں کیلئے قرنطینہ کے شرائط کو برخواست کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔سنگاپور کے اس فیصلہ کے بعد بین الاقوامی فضائی مسافرین کی تعداد میں آئندہ ماہ میں زبردست اضافہ ریکارڈ کیا جاسکتا ہے ۔سنگاپور میں 60لاکھ شہریوں کو ایک سال سے زیادہ مدت کیلئے لاک ڈاؤن میں رکھا گیا اور ملک کی بیشتر آبادی نے لاک ڈاؤن کے اصولوں کی پابندی کرتے ہوئے حالات کو بہتر بنانے میں اہم کردار ادا کیا تھا اور اب بین الاقوامی سفر کا بھی آغاز ہونے جارہا ہے۔م
