واشنگٹن : امریکی کسٹم اور بارڈر پروٹکشن کی جانب سے جاری کردہ ایک ڈیٹا کے مطابق 96,917 ہندوستانیوں کو غیر قانونی طور پر امریکہ میں داخل ہونے کی کوشش پر گرفتار کیا گیا۔ یہ تمام ہندوستانی ستمبر 2022 تا ستمبر 2023 کے دوران غیر قانونی طور پر امریکہ جانے کے خواہاں تھے۔ امریکی سرحدوں کو غیر قانونی طور پر پار کرنے والے ہندوستانیوں کی تعداد میں گزشتہ سالوں کے مقابلے پانچ گنا اضافہ نوٹ کیا گیا۔ 2019-20 میں 19883 ہندوستانیوں کو غیر قانونی طور پر امریکہ میں داخل ہونے کی کوششوں پر گرفتار کیا گیا تھا جبکہ 2022 میں کینیڈا کی سرحد پر گرفتار کئے گئے ہندوستانیوں کی تعداد 30,010 تھی۔
عالمی ادارہ صحت کا پاکستان کو منکی پاکس کی ادویات دینے کا تیقن
جنیوا : عالمی ادارہ صحت نے پاکستان کو منکی پاکس کی ادویات دینے کی یقین دہانی کرادی۔ عالمی ادارہ صحت پاکستان کو منکی پاکس کی جدید دوا انسانی ہمدردی کی بنیاد پر دے گا۔ عالمی ادارہ صحت نے اینٹی وائرل دوا حکومت پاکستان کی درخواست پر فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔ڈبلیو ایچ او کے خط کے مطابق پاکستان کو اینٹی وائرل دوا کے 25 کورسز دیے جائیں گے۔