ہند۔ ازبکستان باہمی تعاون میں اضافہ کریں گے ، 9 معاہدے

   

نئی دہلی : ہندوستان اور ازبکستان نے دہشت گردی کا مضبوطی سے مقابلہ کرنے اور سائنس ، ٹیکنالوجی اور اختراعات اور سرکاری اداروں ، تحقیقی اور تکنیکی اداروں کے مابین تعاون بڑھانے کا آج عزم کا اظہار کیا ہے۔ وزیر اعظم نریندر مودی اور ازبکستان کے صدر شوکت مرزیوئیف کے درمیان آج ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے دوطرفہ سربراہ اجلاس میں اس پر اتفاق کیا گیا۔ اس موقع پر دونوں ممالک کے مابین شمسی توانائی ، ڈیجیٹل ٹکنالوجی ، دفاع اور سکیورٹی، ڈالر کریڈٹ ، سائبر سکیورٹی ، کسٹمز، مواصلات عامہ کے شعبوں میں 9معاہدوں پر دستخط بھی ہوئے ۔مودی نے اجلاس میں اپنے ابتدائی خطاب میں کہا کہ ہمیں انتہا پسندی ، کٹر پسندی اور علیحدگی پسندی کے بارے میں بھی اسی طرح کے خدشات ہیں۔ میٹنگ کے بعد جاری کردہ بیان میں ازبکستان میں اقوام متحدہ سلامتی کونسل کی مستقل رکنیت کیلئے ہندوستان کی امیدواری کیلئے اپنی حمایت کا اعادہ کیا اور انڈیا کو اس ادارہ کے غیرمستقل رکن کی حیثیت سے 2021-22ء کیلئے انتخاب پر مبارکباد دی۔