ہند۔ امریکہ دفاعی معاہدہ پر پاکستان کی گہری نظر

   

اسلام آباد۔ یکم ؍ نومبر (یو این آئی) پاکستان کے دفترِ خارجہ نے کہا ہے کہ ہندوستان اور امریکہ کے درمیان دفاعی معاہدے پر تبصرہ کرنا ابھی قبل از وقت ہے ، کیونکہ اس کے جنوبی ایشیا پر اثرات کا جائزہ لیا جا رہا ہے ۔ میڈیا کے مطابق ترجمان دفترِ خارجہ نے کہا کہ یہ معاہدہ ایک حالیہ پیش رفت ہے ، جسے آج صبح نافذ کیا گیا ہے ۔ ترجمان نے مزید کہا کہ ہم خاص طور پر امن، سلامتی اور جنوبی ایشیا میں استحکام کے حوالے سے اس معاہدے کے اثرات کا جائزہ لے رہے ہیں۔ واضح رہے کہ امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگسیتھ نے جمعہ کو تصدیق کی تھی کہ امریکہ نے ہندوستان کے ساتھ 10 سالہ دفاعی فریم ورک معاہدے پر دستخط کیے ہیں۔ میڈیا کی رپورٹس میں بتایا گیا تھا کہ پیٹ ہیگسیتھ نے ایکس پوسٹ میں بتایا کہ یہ فریم ورک خطے میں استحکام اور دفاعی توازن کے لیے سنگِ میل کی حیثیت رکھتا ہے ، جس سے دونوں ممالک کے درمیان تعاون، معلومات کے تبادلے اور تکنیکی اشتراک میں اضافہ ہوگا۔ انہوں نے لکھا کہ ‘ہماری دفاعی شراکت داری پہلے سے کہیں زیادہ مضبوط ہے۔