نئی دہلی : ہندوستان اور بنگلہ دیش ’جوائنٹ فرینڈشپ ڈے‘منانے جارہے ہیں۔ یہ اطلاع وزارت خارجہ نے دی۔ اس سلسلہ میں ہندوستان اور بنگلہ دیش نے بھرپور تیاریاں شروع کردی ہیں۔ اس دن کو یادگار بنانے کیلئے دونوں ممالک مختلف قسم کے پروگرام منعقد کررہے ہیں۔ جس میں ’’لوگو اینڈ بیک ڈراپ‘‘ ڈیزائننگ مقابلے اور بنگلہ دیش کی جنگ آزادی پر مبنی کتابوں کے جائزے جیسے مختلف پروگرام منعقد کئے جائیں گے ۔ ہندوستانی وزارت خارجہ نے بتایاکہ ’لوگو اینڈ بیک ڈراپ‘ ڈیزائننگ مقابلے کے فاتحین کے ناموں کا اعلان 6 دسمبر کو کیا جائے گا۔ اس کے علاوہ اس دن بنگلہ دیش کی وزیراعظم شیخ حسینہ ہندوستان ۔ بنگلہ دیش تعلقات اور آزادی کی جدوجہد کے بارے میں ایک ویڈیو پیغام جاری کریں گی۔