ہند۔ سعودی تعلقات کے فروغ میں ایس آئی بی این کی غیر معمولی خدمات

   

سیاست فیچر
محمد نور رحمان شیخ قونصل جنرل آف انڈیا جدہ خلیج سعودی عرب و نائب سرپرست ایس آئی بی این کی میعاد کے دوران ہند۔ سعودی تعلقات کافی مستحکم ہوئے جس کی ماضی میں مثال نہیں ملتی۔ ان کی میعاد کے دوران سعودی انڈین بزنس نٹ ورک نے کئی ایک کامیاب پروگرامس کا اہتمام کیا جس کے ذریعہ ہندوستان اور سعودی عرب کے درمیان مختلف شعبوں میں تعلقات کو بہتر بنانے میں مدد ملی۔ اس سلسلہ میں سعودی عرب میں مقیم ہندوستانی برادری ہندوستانی تاجرین وصنعت کار اور سعودی عرب کے تجارتی ادارے اچھی طرح واقف ہیں۔ حال ہی میںغضنفر علی ذکی جنرل سکریٹری سعودی انڈین بزنس نٹ ورک
SIBN
کو ان کی نمایاں خدمات کے لئے محمد نور رحمان شیخ قونصل جنرل آف انڈیا و نائب سرپرست
SIBN
نے توصیف نامہ پیش کیا۔ مسٹر ذکی نے ایس آئی بی این کے جنرل سکریٹری کی حیثیت سے ہند۔ سعودی تجارتی تعلقات کو مزید آگے بڑھانے کے لئے تجارتی ایونٹس، سمیناروں، سمپوزیمس ورکشاپس
B2B
میٹنگس، انڈین فوڈ فیسٹیولس مینگو (آم) فیسٹیول، انڈیا @ 70 اسٹیٹس تہنیتی تقریب کے اہتمام و انصرام میں غیر معمولی کردار ادا کیا۔ ساتھ ہی درخشاں گجرات، رفتار جھارکھنڈ، درخشاں گوا، کیرالا جیم اینڈ جویلری شوز، سبروسیس شوز سے متعلق عالمی نمائش، انڈوس فوڈ ایگزہیبیشن، انڈیا انٹرنیشنل جویلری شوز اور حیدرآباد میں حلال اکسپو کے ذریعہ سعودی تاجرین و صنعت کاروں کے وفود کو شرکت کی ترغیب دینے میں بھی غضنفر علی ذکی کا اہم کردار رہا۔ 30 جون 2020 کو کونسلیٹ جنرل آف انڈیا کی عمارت میں ایک خصوصی تقریب منعقد ہوئی۔ قونصلیٹ جنرل آف انڈیا جدہ نے بھی
SIBN
اور درخشاں گوا فاؤنڈیشن و ٹریڈ پروموشن کونسل آف انڈیا
(TPCI)
کے درمیان 2019 میں یادداشت مفاہمت میں اہم رول ادا کرنے پر مسٹر ذکی کی ستائش کی۔ انہوں نے نہ صرف
SIBN
کی سرگرمیوں بلکہ ہندوستانی کمیونٹی کی مدد بشمول معافی کی مدت کے دوران تعاون و اشتراک کے لئے بھی غضنفر علی ذکی کی خدمات کو سراہا ساتھ ہی انہوں نے روشن مستقبل کے لئے جنرل سکریٹری
SIBN
سے نیک تمناؤں کا اظہار بھی کیا۔

محمد نور رجحان شیخ قونصل جنرل آف انڈیا و نائب سرپرست
SIBN
کی میعاد کے دوران جون 2016 تا جولائی 2020 ایس آئی بی این نے 100 سے زائد پروگرامس کا اہتمام کیا۔ ایس آئی بی این کو اس بات پر فخر ہیکہ ہندوستان سعودی عرب کا دوسرا بڑا تجارتی شراکت دار بن رہا ہے۔ آپ کو بتادیں کہ ہندوستانی سفیر متعینہ سعودی عرب ڈاکٹر اوصاف سعید
SIBN
کے سرپرست ہیں محمد نور رحمان شیخ نائب سرپرست اور مسز ہمنا مریم قونصل (کامرس اور پی؍ ۱) ایس آئی بی این کی کنوینر ہیں جبکہ مسٹر امجد شریف ایم آر اے
SIBN
کے کوآرڈینیٹر ہیں۔ ایگزیکٹیو مینیجمنٹ کمیٹی میں نائب صدر محمد النگل جنرل سکریٹری مسٹر غضنفر علی ذکی، جائنٹ سکریٹری عدنان احمد زقزوق خازن وجئے سونی، پبلک ریلیشن آفیسر عادل تنائی اور ایونٹ کوآرڈینیٹرس محمد وقار احمد اور عیسیٰ بن ایاز شعیبی شامل ہیں۔ ایس آئی بی این ایک ایسی پیشہ وارانہ تنظیم ہے جس کا ہندوستان اور سعودی عرب کے انٹرپرنیٹرس سینئر ایگزیکٹیوز اور پیشہ وارانہ ماہرین نے 13 مارچ 2005 کو آغاز کیا۔ ایس آئی بی این کا مقصد ہندوستان اور سعودی عرب کی تجارتی برادریوں کے درمیان اعلیٰ سطحی روابط پیدا کروانا ہے۔
ایس آئی بی این کا مقصد ہندوستان اور سعودی عرب کے درمیان تجارت و کاروبار صنعت و حرفت، کاروباری اتحاد مشترکہ و نیچرس اور سرمایہ کاری کو باہمی بنیاد پر فروغ دینا ہے۔ ایس آئی بی این کا ایک اور مقصد مملکت سعودی عرب میں پائے جانے والے تجارتی مواقع سے ہندوستانی کمپنیوں کو استفادہ کروانا ہے۔ اسی طرح سعودی کمپنیوں و اداروں کو بھی ہندوستان میں پائے جانے والے تجارتی مواقع سے استفادہ کرنے کے لئے راغب کرنا بھی اس کا ایک مقصد ہے۔ ایس آئی بی این نے اب تک دونوں ملکوں کے بے شمار تجارتی وفود کی رہنمائی کی ہے۔
واضح رہے کہ مسٹر غضنفر علی ذکی میر جمال علی سابق مینجر پیالس ٹاکیز کے پوتے میر احمد علی اور لطیف النساء کے فرزند اور جدہ سعودی عرب کی ممتاز گائناکالوجسٹس ڈاکٹر انجم فاطمہ کے بڑے بھائی ہیں۔ وہ سید ذاکر حسین زیدی مرحوم وزارت صحت جدہ کے داماد ہیں۔