ہند۔ قطر ورلڈ کپ کوالیفائر میچ اب 8 اکتوبر کو

   

نئی دہلی 6جون (سیاست ڈاٹ کا م) ہندوستان اور قطر کے مابین کورونا وائرس کی وجہ سے ملتوی فیفا ورلڈ کپ 2022 فٹ بال کوالیفائر راؤنڈ میچ اب 8 اکتوبر کو کھیلا جائے گا۔ایشین فٹ بال کنفیڈریشننے فیفا سے گفتگو کرتے ہوئے قطر ورلڈ کپ 2022 کے میچوں اور چین میں منعقد ہونے والے اے ایف سی ایشیا کپ 2023 دوسرے راؤنڈ کوالیفائرز کا اعلان کیا۔ یہ مقابلہ مارچ اور جون میں ہونا تھا لیکن کورونا وائرس کی وجہ سے ملتوی کردیا گیا۔مجوزہ تاریخ کے مطابق ہندوستان 12 نومبر کو بنگلہ دیش اور 17 نومبر کو افغانستان کی میزبانی کرے گا۔اے ایف سی نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ ساتویں اور آٹھویں دن کے میچ اب 8 اور 13 اکتوبر کو جبکہ نویں اور دسویں دن کے میچ 12 اور 17 نومبر کو ہوں گے ۔بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ فیصلہ ابتدائی جوائنٹ کوالیفکیشن راؤنڈ -2 نومبر 2020 تک مکمل کرنے کے لئے لیا گیا ہے ۔