ہند۔ میانمار کا منشیات کی اسمگلنگ روکنے تبادلہ خیال

   

نئی دہلی: ہندوستان اور میانمار نے سرحدوں پر منشیات کی اسمگلنگ کو روکنے اطلاعات اور ٹکنالوجی تبادلہ کا فیصلہ کیا ہے ۔پانچویں دوطرفہ اجلاس میں یہ فیصلہ جمعرات کو ہندوستانی ڈرگ کنٹرول بیورو (این سی بی) اور میانمار ڈرگ ابیوس کنٹرول سنٹرل کمیٹی کے مابین کیا گیا۔ اس ورچول میٹنگ میں این سی بی کے ڈائریکٹر جنرل راکیش استھانا نے ہندوستانی وفد کی قیادت کی اور میانمار کی سنٹرل کمیٹی برائے ڈرگ ابیوز کنٹرول کے جوائنٹ سکریٹری بریگیڈیئر جنرل ونگ نینگ کی۔ استھانا نے خاص طور پر ہیروئن اور امفیٹامائن ٹائپ اسٹیمولینٹس (اے ٹی ایس) کی اسمگلنگ سے متعلق امور کا تذکرہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ شمال مشرقی ریاستوں میں نشہ آور اشیاء کا زیادہ استعمال تشویش کا باعث ہے ۔ ہند۔ میانمار سرحد میں نقب لگانے کے علاوہ خلیج بنگال میں سمندری راستے سے منشیات کی اسمگلنگ دونوں ممالک کے لئے ایک چیلنج کے طور پر سامنے آئی ہے ۔ این سی بی خطے میں منشیات کے خطرے سے نمٹنے کے لئے میانمار کے ساتھ اطلاعات کے تبادلے اور تعاون کے موجودہ میکانزم کو مستحکم کرنے پرعزم رہا ہے ۔جنرل ونگ نینگ نے یابا گولیاں (میتھامفیٹیمائن) تیار کرنے کے بڑھتے ہوئے خطرے کو اجاگر کیا جس سے خطے میں شدید تشویش پائی جاتی ہے ۔