ہند۔ نیوزی لینڈ پہلے ٹسٹ کا پہلا دن بارش کی نذر

   

بنگلورو۔ ہندوستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان پہلے ٹسٹ کا پہلا دن بارش کی نذر ہوگیا ہے جیسا کہ دوسرا سیشن بھی نہیں کھیلا جا سکا جس کے بعد امپائرز اور دیگر میچ آفیشلز نے دوپہر 2 بجے گراؤنڈ کا معائنہ کیا جب دن میں پہلی بار بارش تھوڑی دیر کے لیے رکی تھی ۔ جب آؤٹ فیلڈکور اور پچ پرکور کی پہلی پرت کو معائنہ کے لیے ہٹا دیا گیا تو تماشائی بہت خوش ہوئے لیکن ان کی یہ خوشی دیر پا ثابت نہیں ہوئی ۔ صبح سے شدید بارش کی وجہ سے 9 بجے بھی ٹاس نہ ہو سکا۔ خراب موسم کے باوجود تماشائیوں کی ایک بڑی تعداد میدان میں جمع تھی۔ اسٹار بیٹر ویراٹ کوہلی اور اوپنر یاشسوی جیسوال کوانڈور پریکٹس کرتے دیکھ کر مداح بہت خوش ہوئے۔مسلسل بارش کی وجہ سے پہلا دن منسوخ کرنا پڑا جبکہ میچ سے ایک دن پہلے بارش شروع ہوئی اور مکمل طور پر نہیں رکی۔ صبح سے ہی وقفے وقفے سے بارش ہو رہی تھی۔ پہلا اور دوسرا سیشن منسوخ ہونے کے بعد بارش رک گئی۔ اس لیے تیسرے سیشن میں کچھ کھیل متوقع تھا۔ لیکن پھر بارش شروع ہو گئی۔ پہلے دنختم کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔یاد رہے کہ موسم کی ویب سائٹس کے مطابق میچ کے پانچوں دن بارش ہو سکتی ہے۔ ایسے میں کھیل شروع ہونے پر بھی اسے بار بار روکنا پڑ سکتا ہے۔