ہند۔ پاک میچ ہونے کے 99 فیصد امکانات: ذرائع

   

نئی دہلی، 8 فروری (آئی اے این ایس) ٹی20 ورلڈکپ 2026 میں ہند ۔ پاکستان کے انتہائی متوقع مقابلے کے 15 فروری کو انعقاد کے امکانات تقریباً یقینی ہوگئے ہیں، جبکہ انتظامات کو حتمی شکل دینے کے لیے اس وقت ملاقاتیں جاری ہیں۔ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے ذرائع نے آئی اے این ایس کو جاری اجلاس کی تصدیق کی ہے، اور میچ کے کولمبو میں کھیلے جانے کے قوی امکانات ہیں۔ پی سی بی کے ذرائع نے آئی اے این ایس کو بتایا، ملاقاتیں جاری ہیں اور15 فروری کو ہند۔ پاکستان میچ ہونے کے 99 فیصد امکانات ہیں۔ اس سے قبل پی سی بی نے کہا تھا کہ وہ 15 فروری کو کولمبو میں منعقد شدنیمردوں کے ٹی20 ورلڈ کپ میچ میں ہندوستان کے خلاف نہیں کھیلے گا، جب حکومت نے پاکستان کی ورلڈ کپ میں شرکت کی منظوری اس شرط پر دی تھی کہ وہ بنگلہ دیش سے اظہارِ یکجہتی کے طور پر ہندوستان کے خلاف میچ نہیں کھیلیں گے۔ پاکستان کے اعلان کے جواب میں آئی سی سی نے سخت بیان جاری کرتے ہوئے پی سی بی پر زور دیا کہ وہ باہمی طور پر قابلِ قبول حل تلاش کرے اورخبردارکیا کہ انتخابی شرکت عالمی مقابلوں کے اصولوں کو نقصان پہنچاتی ہے۔ آئی سی سی نے کہا، جبکہ آئی سی سی کو پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے باضابطہ اطلاع کا انتظار ہے، تاہم انتخابی شرکت کا یہ مؤقف ایک عالمی کھیلوں کے ایونٹ کے بنیادی تصور سے مطابقت رکھنا مشکل ہے، جہاں تمام کوالیفائیڈ ٹیموں سے توقع کی جاتی ہے کہ وہ ایونٹ کے شیڈول کے مطابق مساوی بنیادوں پر مقابلہ کریں۔ بیان میں مزید کہا گیاآئی سی سی کو امید ہے کہ پی سی بی اپنے ملک میں کرکٹ کے لیے اس فیصلے کے اہم اور طویل المدتی اثرات پر غور کرے گا، کیونکہ اس سے عالمی کرکٹ نظام متاثر ہو سکتا ہے، جس کا وہ خود رکن اور فائدہ اٹھانے والا ہے۔ پاکستان نے ٹی 20 ورلڈ کپ 2026 مہم کا آغاز ایک سنسنی خیز انداز میں کیا، جہاں اس نے نیدرلینڈزکے خلاف خطرے سے نکلتے ہوئے تین وکٹوں سے فتح حاصل کی۔ یہ میچ یہاں سنہالیز اسپورٹس کلب میں کھیلا گیا۔ ہندوستان کی جانب سے کپتان سوریاکمار یادو نے شاندار ناقابلِ شکست 84 رنز بنائے، جبکہ تجربہ کار فاسٹ بولر محمد سراج نے آخری وقت میں شامل کیے جانے کے بعد 3/29 کی عمدہ بولنگ کی، جس کی بدولت ہندوستان نے امریکہ کے خلاف 29 رنز سے کامیابی حاصل کی۔ سوریاکمار یادو نے ٹی 20 ورلڈکپ میں بطورکپتان اپنے ڈیبیو میچ میں نصف سنچری اسکورکی اور ٹیم کو 161/9 رنز تک پہنچانے میں اہم کردار ادا کیا۔ اس کے بعد سراج نے دو وکٹوں کی شاندار بولنگ کی، جبکہ ارشدیپ سنگھ اور اکشر پٹیل نے فی دو وکٹیں حاصل کیں، اور ہندوستان نے امریکہ کو 29 رنز سے شکست دی۔